دنیا
اقوام متحدہ کی امن محافظ فوج پر صیہونی فوج کا حملہ کھلی دہشت گردی
شیعہ نیوز: یورپی یونین نے اقوام متحدہ کی امن محافظ فوج پر صیہونی حکومت کے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بورل نے اس یونین کے ستائيس رکن ممالک کی جانب سے ایک سخت بیان جاری کرتے ہوئے جنوبی لبنان میں اقوام متحدہ کے امن فوجیوں یونیفیل کے خلاف صیہونی حکومت کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی یونین کو بلیو لائن (لبنان اور مقبوضہ فلسطین کے درمیان سرحد) پر کشیدگی میں حالیہ اضافے پر گہری تشویش ہے۔
یہ بھی پڑھیں : نیویارک میں مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت میں مظاہرے، 200 افراد گرفتار
انہوں نے خبردار کیا کہ اقوام متحدہ کی امن محافظ فوج کے خلاف اس طرح کے حملے بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں اور مکمل طور پر ناقابل قبول ہیں اور ان حملوں کو فوری طور پر روکنا چاہیے۔