پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

مرکزی جنرل سیکریٹری ایس یوسی علامہ شبیر میثمی کی آیت اللہ محمد حسین نجفی کی برسی میں خصوصی شرکت اور خطاب

شیعہ نیوز :  شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کی پنجاب میں سلطان المدارس سرگودھا کی جانب سے منعقدہ برسی عالم ربانی آیت اللہ شیخ محمد حسین نجفی میں خصوصی شرکت۔ انہوں نے برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آیت اللہ شیخ محمد حسین نجفی جیسی عظیم صفت شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں۔

ہم علمی و فکری حوالے سے آیت اللہ کی خدمات کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں، ہم سب کو مل کر قبلہ محترم کے افکار اور علمی خدمات کے سلسلے کو عوام الناس تک پہنچانے میں بھرپور کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، اللہ تعالٰی ہمارا حامی و ناصر ہو۔ بعد ازاں ایس یو سی پاکستان کے سیکرٹری جنرل نے آیت اللہ شیخ محمد حسین نجفی کی مرقد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ علماء کرام و طلاب عظام نے سیکرٹری جنرل سے فرد فرد ملاقاتیں بھی کیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button