دنیا

امریکہ اور برطانیہ کے جنگی طیاروں کی یمن پر نئی جارحیت

شیعہ نیوز: مقامی میڈیا نے امریکہ اور برطانیہ کے جنگی طیاروں نے یمن کے مغربی بندرگاہی شہر الحدیدہ پر نیا حملہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی اور برطانوی جنگی طیاروں نے یمن کے الحدیدہ صوبے پر تازہ فضائی حملے کئے ہیں۔

دوسری طرف یمنی فوج کے ترجمان جنرل یحییٰ سریع نے بتایا کہ ملک کی مسلح افواج نے بحیرہ احمر میں امریکی آئل ٹینکر OLYMPIC SPIRIT کو 11 بیلسٹک میزائلوں اور دو ڈرونز سے نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں : اقوام متحدہ کی امن فوج پر اسرائیل کے حملے کی مذمت کرتے ہیں، چین

انہوں نے مزید کہا کہ یہ کارروائی یمنی فوج کے میزائل اور ڈرون یونٹ کے تعاون سے کی گئی۔

جنرل سریع نے کہا کہ یمن کی مسلح افواج نے بحر ہند میں ST. JOHN نامی ایک اور جہاز کو بھی کروز میزائل سے براہ راست نشانہ بنایا۔

یمن نے اسرائیلی حکومت کے قبضے کے خلاف جنگ میں فلسطینیوں کے ساتھ کھل کر اپنی یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے غاصب حکومت کے خلاف آپریشنز کئے ہیں جو ہنوز جاری ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button