دنیا

آسٹریلیا کا اپنے شہریوں کواسرائیل سے فورا نکل جانے کا مشورہ

شیعہ نیوز: مقبوضہ فلسطین میں بڑھتی ہوئی بدامنی کے پیش نظر آسٹریلیا نے اپنے شہریوں سے فوری اسرائیل سے نکل جانے کو کہا ہے۔

آسٹریلیا کی وزیر خارجہ پنی وونگ نے کہا ہے کہ کینبرا کو اسرائیل اور مقبوضہ فلسطین کے علاقوں میں ممکنہ طور پر تیزی سے صورت حال کے ابتر ہونے پر شدید تشویش لاحق ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شمالی افریقہ، لبنان اور غزہ پر صہیونی جارحیت کے خلاف عوامی مظاہرہ

انہوں نے ایکس پیج پر لکھا ہے کہ آسٹریلوی باشندے جو اسرائیل میں ہیں وہ جلد از جلد اسرائیل کو ترک کردیں۔

کینبرا حکومت سے وابستہ ادارے نے بھی کہا ہے کہ آسٹریلیا کے باشندے مقبوضہ علاقوں میں بڑھتی ہوئی بدامنی اور جنگ کی صورت حال میں وہاں کا سفر نہ کریں ۔

اس ادارے نے کہا کہ آسٹریلیا کے لوگ ضرورت پڑنے کی صورت میں مقبوضہ علاقوں کے اپنے دورے کے بارے میں نظر ثانی کریں اور اگر وہاں موجود ہيں تو وہاں رکنے کے بارے میں بھی نظرثانی کریں اور جب تک محفوظ ہيں وہاں سے نکل آئيں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button