صیہونیوں کے ایک انتہائی اہم مرکز پرعراق کی مزاحمتی تنظیموں کا ڈرون حملہ
شیعہ نیوز : عراق کی مزاحمتی تنظیموں نے مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں میں واقع ایک انتہائی حساس مرکز کو ڈرون طیاروں سے نشانہ بنایا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، یہ حملہ منگل کی صبح کو کیا گیا ہے۔ عراق کی اسلامی استقامت نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی اہداف پر حملوں اور دشمن کے مراکز کو تہس نہس کرنے کے سلسلے میں روز بروز اضافہ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : اسلامی جہاد کی جرمن وزیر کے فلسطینیوں کے قتل عام کی حمایت کے بیان کی شدید مذمت
پیر کی رات کو بھی عراق کی استقامتی تنظیم نے اعلان کیا کہ صیہونیوں کے ہاتھوں بچوں، خواتین اور سن رسیدہ افراد کو نشانہ بنانے کے جواب میں مقبوضہ فلسطین کے مشرق میں ایک انتہائی اہم مرکز کو جدیدترین ڈرون طیارے سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
عراق کی مزاحمتی فورسز نے اعلان کیا ہے کہ صیہونیوں کے وحشیانہ جرائم کے سامنے استقامت پر مبنی کارروائیاں مسلسل جاری رہیں گی۔