اسرائیلی فوج کے اہم ٹھکانوں پر حزب اللہ کے تابڑ توڑ میزائل حملے
شیعہ نیوز: حزب اللہ نے جمعرات کو بھی شمالی مقبوضہ علاقوں میں صیہونی فوج کے متعدد ٹھکانوں اور صیہونی کالونیوں پر میزائل حملے کیے۔
رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ نے ایک بیان جاری کیا کہ جس میں بتایا گیا کہ آج صبح مقامی وقت کے مطابق، ساڑھے 8 بجے، شبعا مقبوضہ علاقے میں صیہونی فوجیوں کے ایک ٹھکانے کو کئی میزائلوں کا نشانہ بنایا گیا۔
حزب اللہ لبنان نے کفر فرادیم صیہونی کالونی کو بھی کئی میزائلوں سے نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں : عالمی برادری اسرائیلی دہشت گردی کا سدباب کرے، سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے نام ایران کا خط
اس کے علاوہ لبونہ علاقے میں غاصب فوج کے دو مرکاوا ٹینکوں کو تباہ کردیا۔ اس حملے میں دونوں ٹینکوں میں موجود فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
حزب اللہ کے بیان میں آیا ہے کہ مسکاف عام صیہونی کالونی پر بھی متعدد میزائل برسائے گئے ہیں۔
دوپہر کے وقت حزب اللہ کے مجاہدوں نے کفرکلا اور العدیسہ پر بھی بھاری مقدار میں میزائل برسا کر صیہونیوں کو شدید نقصان پہنچایا گیا۔
راموت نفتالی اور بلیدا بھی حزب اللہ کے میزائلوں کے زد میں آئے۔
قابل ذکر ہے کہ صیہونیوں کے توقع کے برخلاف حزب اللہ کے تابڑ توڑ حملے شدت اختیار کرتے جا رہے ہیں۔ حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے بھی صیہونیوں کو خبردار کیا ہے کہ اگر غزہ میں جنگ کو روکا نہ گیا تو شمالی مقبوضہ علاقوں میں صیہونیوں کی واپسی ناممکن ہوگی۔