دنیا

اسرائیلی فوج کا جنوبی لبنان میں اپنے پانچ فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف

شیعہ نیوز: قابض اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں لڑائی کے دوران اپنے پانچ فوجی کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔ اسرائیلی فوجی جنوبی لبنان میں مزاحمت کے ساتھ لڑائیوں کے دوران مارے گئے۔

اسرائیلی فوجی سنسر شپ نے ہلاک ہونے والے فوجیوں کے ناموں کی اشاعت کی اجازت دی، جن کا تعلق گولانی یونٹ سے تھا۔

ہلاک ہونے والے فوجیوں میں کیپٹن ایلاد سمن طوف، کیپٹن اوفیک باکر، سارجنٹ یاکوف ہلیل، سارجنٹ یشاو ایتان فیڈر اور سارجنٹ یہودا یاہلوم شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کے ہاتھوں غزہ میں نسل کشی کیس کی عالمی عدالت میں مضبوطی سے پیروی کر رہے ہیں، جنوبی افریقہ

قابض اسرائیلی فوج کے سرکاری اعلانات کے مطابق اکتوبر کے آغاز سے غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمتی حملوں، حزب اللہ کے حملوں، حمایتی محاذوں پر حملوں اور فلسطینیوں کی داخلی کارروائیوں کے نتیجے میں اسرائیلی فوج اور آباد کاروں کی صفوں میں 45 اسرائیلی مارے گئے۔

لبنان کی مزاحمتی فورسز نے جنوبی لبنان میں حالیہ سرحدی جھڑپوں کے دوران صیہونی فوج کی ایک بڑی تعداد کو ہلاک کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button