اہم پاکستانی خبریں

ہمارے ساتھ بدمعاشی کی گئی تو ہم بھی بدمعاشی کا رویہ اختیار کرینگے، مولانا فضل الرحمان

شیعہ نیوز : پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جے یو آئی اراکین پارلیمنٹ پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے، ہمارے ارکان کو بڑی بڑی آفرز دی جا رہی ہیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آئینی ترامیم پر کمیٹی میں اپنے تحفظات کا اظہار کیا، ہمارے ارکان کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہمارے ساتھ بدمعاشی کی گئی تو ہم بھی بدمعاشی کا رویہ اختیار کریں گے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وفد نے جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : لبنان سے دو ہفتوں کے اندر مقبوضہ علاقوں پر 2600 راکٹ داغے گئے، صیہونی میڈیا

ملاقات میں پی ٹی آئی وفد اور مولانا فضل الرحمان کی آئینی ترامیم مسودے پر مشاورت ہوئی، ملاقات کرنے والوں میں سلمان اکرم راجہ، ا سد قیصر، عمر ایوب، بیرسٹر گوہر، حامد خان اور صاحبزادہ حامد رضا شامل تھے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جے یو آئی اراکین پارلیمنٹ پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے، ہمارے ارکان کو بڑی بڑی آفرز دی جا رہی ہیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آئینی ترامیم پر کمیٹی میں اپنے تحفظات کا اظہار کیا، ہمارے ارکان کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔

اس سے قبل 26 ویں آئینی ترمیم پر پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان کی زیرصدارت جے یو آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button