مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

ایرانی وزیر خارجہ کی امریکہ کو وارننگ، اسرائیل کی حماقت کا ذمہ دار امریکہ ہوگا

شیعہ نیوز: ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے امریکی صدر جو بائیڈن کے حالیہ بیانات کے نتائج کے بارے میں سخت خبردار کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ایکس پر ایک پیغام میں امریکی صدر کے حالیہ انٹرویو کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ "جسے پتہ ہو کہ ’’اسرائیل، ایران پر کب اور کیسے حملہ کرے گا‘‘ یا اس طرح کی حماقت کے لیے ہتھیار اور مدد فراہم کر رہا ہو، منطقی طور پر کسی بھی ممکنہ نقصان کا ذمہ دار بھی وہی ہو گا”۔

یہ بھی پڑھیں : سنوار امریکی صیہونی منصوبے کے مقابلے پر ڈٹ گئے اور اپنا خون فدا کردیا، حزب اللہ

واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ کا اشارہ امریکی صدر اس بیان کی جانب تھا جو انہوں نے اپنے حالیہ دورہ برلن کے اختتام پر دیا ہے۔

جس میں انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا انہیں علم ہے کہ اسرائیل ایران کے میزائل حملوں کا جواب کب اور کیسے دے گا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button