دنیا

نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر حملے کی خبر روک دی جائے، صہیونی حکام کا عبرانی میڈیا کو حکم

شیعہ نیوز: عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق تل ابیب حکام نے میڈیا کو نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر حزب اللہ کے حملے کی خبریں دینے سے منع کیا ہے۔

الجزیرہ نے کہا ہے کہ عبرانی میڈیا نے خبر دی ہے کہ صہیونی حکومت نے حکم دیا ہے کہ قیساریا میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے گھر کو نشانہ بنانے کی خبر شائع نہ کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی وزیر خارجہ کی امریکہ کو وارننگ، اسرائیل کی حماقت کا ذمہ دار امریکہ ہوگا

صہیونی ذرائع ابلاغ نے مزید کہا کہ نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر حزب اللہ کے ڈرون حملے کی خبر کے بارے میں سب جانتے ہیں۔

دوسری جانب صہیونی فوج نے آج صبح حزب اللہ کی جانب سے ہونے والے حملے کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button