فلسطینی قوم اور مزاحمتی تحریکیں راہ مقاومت پر گامزن رہیں گی، زیاد النخالہ
شیعہ نیوز: فلسطینی اسلامی جہاد موومنٹ کے سیکرٹری جنرل نے حماس کے رہنما کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی قوم اور مزاحمتی تحریکیں خط مزاحمت کی امین رہیں گی۔
الجزیرہ نے بتایا ہے کہ اسلامی جہاد کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ نے حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے یحیی سنوار کی شہادت کو فلسطینی قوم کی جدوجہد کی تاریخ میں ایک اہم موڑ قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں : نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر حملے کی خبر روک دی جائے، صہیونی حکام کا عبرانی میڈیا کو حکم
انہوں نے تاکید کی کہ سنوار کا نام فلسطینی قوم کی تاریخ کی سب سے بڑی جنگ طوفان الاقصیٰ کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔
فلسطین کی اسلامی جہاد موومنٹ کے سربراہ نے کہا کہ فلسطینی قوم اور مزاحمتی تحریکیں اس عظیم رہنما کے جذبہ جہاد اور راہ مزاحمت کے ساتھ وفاداری کا اعلان کرتے ہوئے ان کے پرچم کو اٹھا کر اللہ کی مدد سے آزادی کے حصول تک مزاحمت کو جاری رکھیں گی۔