مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

اسرائیل کی ایک ہی روز میں فلسطینیوں کی بدترین نسل کشی، 80 شہادتیں

شیعہ نیوز: غزہ کے علاقے بیت لاھیہ پر اسرائیلی بمباری سے جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 80 تک جا پہنچی جبکہ درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ شمالی غزہ پر بمباری سے مزید 20 فلسطینی شہید ہوگئے، شمالی غزہ ہی میں جبالیہ پناہ گزیں کیمپ کے اسپتال پر بھی بمباری سے 21 خواتین اور بچوں سمیت 33 فلسطینی شہید کر دیئے گئے۔ حماس کے رہنماء خلیل الحیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل منصوبہ کے تحت بیت لاہیہ سے لوگوں کو بے دخل کرنے کے لیے نسل کشی کر رہا ہے، جو نازی ازم کا ایک نیا باب ہے۔ دوسری جانب غزہ میں حماس کے حملوں میں دو اسرائیلی فوجی اور حزب اللّٰہ سے جھڑپ میں ایک اسرائیلی فوجی مارے جانے کی تصدیق کردی گئی ہے۔

حزب اللّٰہ کی جانب سے اسرائیل کے شمالی علاقے پر ایک سو اسی سے زائد راکٹ داغے گئے، جن میں ایک اسرائیلی ہلاک اور دس زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔حزب اللّٰہ کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم بنجمامن نیتن یاہو کے گھر پر ہفتے کو ڈرون حملہ بھی کیا گیا، تاہم وہ گھر پر نہ ہونے کی وجہ سے محفوظ رہے۔ اسرائیل نے بدھ کے بعد پہلی بار لبنان کے علاقے ضاحیہ پر ایک بار پھر فضائی حملے بھی کیے ہیں، جن سے کئی مقامات پر آگ بھڑک اٹھی، ابتدائی طور پر جانی نقصان کی تفصیل سامنے نہیں لائی جاسکی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button