مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

فلسطین میں صہیونی مظالم، عالمی برادری کا سکوت شرمناک ہے، ایرانی وزارت خارجہ

شیعہ نیوز:ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے فلسطین میں صہیونی حکومت کے مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی کی شدید مذمت کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف صہیونی مظالم کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے غزہ میں صہیونی حکومت کے انسانیت سوز مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی مخصوصا انسانی حقوق کا دم بھرنے والے ممالک اور اداروں کا سکوت قابل مذمت ہے۔ امریکہ صہیونی حکومت کی مسلسل حمایت کے ذریعے غزہ میں جنگی جرائم میں برابر شریک ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطین کی آزادی تک مزاحمت کا سلسلہ جاری رہے گا، خالد مشعل

ترجمان نے مزید کہا کہ گذشتہ دنوں بیت لاھیا میں 70 سے زائد بے گناہ خواتین اور معصوم بچوں کی شہادت نسل پرست صہیونی حکومت کے خطرناک عزائم کی دلیل ہے۔ اس دہشت گرد حکومت سے فلسطینی عوام اور مسجد الاقصی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

بقائی نے کہا کہ ایران عالمی برادری اور اسلامی ممالک سے مطالبہ کرتا ہے کہ صہیونی حکومت کے جنگی جرائم پر فوری ردعمل دکھائیں اور صہیونی حکام کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اللہ کی مدد پر راسخ عقیدے کے ساتھ اپنی اسلامی، اخلاقی اور قانونی ذمہ داری کے مطابق فلسطینی قوم کی مقاومت کی حمایت جاری رکھے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button