دنیا

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23 اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے

شیعہ نیوز: قابض اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ ہفتے کی شام سے لبنان اور غزہ کے محاذوں پر 123 فوجی زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 23 مختلف جنگی محاذوں پر گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران زخمی ہوئے۔

قابض اسرائیلی فوج نےسوموارکو ایک بیان میں کہا اس کےہ 123 زخمی فوجیوں میں 18 فوجی بھی شامل ہیں جو غزہ کی پٹی میں لڑائیوں کے دوران زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : صدر پزشکیان کی حماس کے دفتر آمد، شہید یحییٰ السنوار کو خراج تحسین پیش کیا

ان اعداد و شمار کے مطابق سات اکتوبر سے اب تک زخمی ہونے والے قابض اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 5,018 ہو گئی ہے، جن میں غزہ میں زمینی لڑائیوں میں 2,362 شامل ہیں۔

یہ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ غزہ اور لبنان کے کل زخمیوں میں سے 37 اب بھی شدید زخمیوں کا علاج کر رہے ہیں، ان میں سے 198 معمولی زخمی ہیں۔

اسرائیلی فوج کے بیان کے مطابق سات اکتوبر 2023ء کو جنگ کے آغاز سے اب تک 749 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت ہوئی ہے، جن میں اسی سال 27 اکتوبر کو شروع ہونے والی غزہ کی پٹی میں زمینی لڑائیوں میں 356 فوجی بھی شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button