مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

المیادین کی شام میں امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملے کی خبر

شیعہ نیوز: المیادین نے منگل کی صبح شام کے خراب الجبر نامی علاقے میں امریکہ کے فوجی اڈے پر میزائل حملے کی خبر دی ہے۔

المیادین نے رپورٹ دی ہے کہ امریکہ نے آخری اطلاع ملنے تک اس واقعہ پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا تھا اور کسی بھی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تھی۔

المیادین نے اسی کے ساتھ ایک اور رپورٹ میں بتایا ہے کہ شام میں امریکہ کے کونیکو فوجی اڈے نے دیر الزور کے مضافات میں دو دیہی بستیوں، حویجہ صکر اور الجفرہ پر توپوں سے گولہ باری کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ اور مسجد الاقصی پر حملے کی مذمت، سعودی وزارت خارجہ کا بیان

اس رپورٹ کے مطابق شام کی حکومت نے اپنے ملک میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے مشرقی اور شمالی مشرقی علاقوں میں موجود مسلح دہشت گرد گروہوں اور امریکیوں کا مقصد تیل کی لوٹ مار کے علاوہ کچھ نہیں ہے ۔

یاد رہے کہ شام میں امریکہ کے تیار کردہ اور اس کے لئے کام کرنے والے دہشت گرد گروہ داعش کے خاتمے کے بعد امریکی فوجیوں نے براہ راست اس کی جگہ لے لی اور شام کے تیل کے جن کنوؤں پر داعش کا قبضہ تھا امریکی فوجیوں نے ان کنوؤں کو اپنے کنٹرول میں لے کر تیل کی چوری جاری رکھی ہے۔

امریکی فوجی برسوں سے مغربی ایشیا بالخصوص شام میں عوام کے لئے بلائے جان بنے ہوئے ہیں اور تیل کی لوٹ مار اور غارت گری میں مصروف ہیں اور ویہ وہی کام ہے جو اس سے پہلے امریکہ کا تیار کردہ داعش دہشت گرد گروہ کررہا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button