پاراچنار ضلع کرم میں شیعوں کو نسل کشی کی جا رہی ہے ، مولانا مدثر حسین توحیدی
شیعہ نیوز: مولانا مدثر حسین توحیدی پاراچنار ضلع کرم خیبر پختونخواہ کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاید آپ لوگوں کے علم میں ہوگی یہ بات کہ پاراچنار ضلع کرم میں شیعوں کو نسل کشی کی جا رہی ہے دوسال سے مسلسل جنگیں لڑی گئیں مگر حیدر کرار کے ماننے والے پچھے نہ کبھی ہٹے تھے نہ کبھی ہٹ سکتے ہیں یہ تو صاف ستھری بات ہے کہ ہم مرسکتے ہیں مگر کبھی باطل کے سامنے جھک نہیں سکتے۔
یہ بھی پڑھیں : المیادین کی شام میں امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملے کی خبر
اب جو ان حالات کا نیاسلسلہ ریاست کے مرضی سے دشمن نے شروع کیا ہے وہ یہ ہے ہم پر سارے راستے بند کئے گئے ہیں آج نواں دن ہے کہ ہم نہ پاراچنار سے باہر جا سکتے ہیں نہ کوئی پاراچنار آسکتا ہے ہمارے جنازے مسافری کی حالت میں ہنگو میں دفن ہو گئے جو بیمار لوگ پشاور میں مر چکے تھے اب یہاں حکومت چاہتی ہے ہمیں دشمن کے سامنے جھکا دیں مگر یہ ان کا صرف خیال ہے کبھی ایسا نہیں ہوگا۔ یہاں اب ہماری یہ حالت ہو گئی ہے کہ پٹرول ڈیزل، میڈیسن اور اشیاء خوردونوش سب ختم ہوگئے عنقریب ہم بھوک تو مر جائیں گے مگر کبھی دشمن کے سامنے نہی جھکیں گے۔
آپ سب سے التماس یہ کہ جتنا ہو سکے سوشل میڈیا پر ہماری آواز بنیں ہم نے کافی شہداء دئیے ہیں اور بھی دیں گے شہادت ہمارا ورثہ ہے۔