اہم پاکستانی خبریں

وزیراعظم کی لبنان اور غزہ کے لیے امدادی سامان کے 2 جہاز فوری بھیجنے کی ہدایت

شیعہ نیوز: شہباز شریف نے لبنان اور غزہ کے لیے امدادی سامان کے 2 جہاز فوری بھیجنے کی ہدایت کر دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق یہ ہدایت وزیرِاعظم شہباز شریف نے اپنی زیرِ صدارت غزہ، فلسطین اور لبنان بھیجی جانے والی امداد کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس میں کی۔ اُنہوں نے ہدایت کی کہ ہوائی راستے کے علاوہ زمینی راستے سے بھی امدادی سامان روانہ کیا جائے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے امداد کی ترسیل کے لیے فلسطین، لبنان، اردن اور مصر میں پاکستانی سفراء سے روابط مزید بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی۔ اُنہوں نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ امداد مستحقین تک پہنچے۔ شہباز شریف نے امدادی سامان کی ترسیل کی رفتار تیز تر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام عطیات جمع کروا کر فلسطینی اور لبنانی بہن بھائیوں کی مدد میں ساتھ دیں۔ اُنہوں نے وزیرِاعظم ریلیف فنڈ برائے غزہ و لبنان سے متعلق آگہی مہم چلانے کی ہدایت بھی کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button