مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

لبنان پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 5 ہسپتال مکمل طور پر بند

شیعہ نیوز: لبنان کی ڈاکٹر یونین کے سربراہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ لبنان پر صیہونی حملوں کے نتیجے میں 5 ہسپتال مکمل طور پر بند ہو گئے ہیں۔

لبنان کی ڈاکٹر یونین کے سربراہ یوسف بخاش نے الجزیرہ کے ساتھ انٹرویو میں بتایا کہ لبنان پر صیہونی حکومت کی جارحیت میں 22 ہسپتالوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فضائیہ جنگ کے لیے تیار نہیں، صیہونی صحافی کا اعتراف

انہوں نے بتایا کہ صیہونی فوج بغیر کسی استثنا کے سب کو نشانہ بنا رہی ہے اور صحت کا شعبہ اس حکومت کے حملوں کا براہ راست نشانہ ہے جس میں متعدد طبی اہلکار شہید اور سینکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔

بخاش نے تاکید کی کہ صیہونی حکومت میڈیکل شعبے کو تباہ کرنے کے مقصد سے جان بوجھ کر انفراسٹرکچر اور طبی عملے کو نشانہ بنا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لبنان کا شعبہ صحت کا اس وقت بہت بری حالت میں ہے اور صیہونی حکومت کو بین الاقوامی معاہدوں اور جنیوا کنونشن کا احترام کرنا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button