تازہ کارروائیوں میں 70 اسرائیلی فوجی ہلاک، 600 زخمی کردیے
شیعہ نیوز: اسرائیلی میڈیا ذرائع نے بتایا ہے کہ جنوبی لبنان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں چار اسرائیلی فوجی ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے۔
حزب اللہ نے اعلان کیا کہ اس کے مجاھدین نے قابض فوج کا مقابلہ کرتے ہوئے عتارون قصبے میں گھسنے والی صہیونی فوج پر حملہ کیا۔ قابض فوج کو پسپائی پر مجبور کیا جس کے نتیجے میں متعدد دشمن فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔
حزب اللہ نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کی کہ دشمن کسی بھی گاؤں پر قبضہ کرنے سے قاصر ہے۔ انہوں نے کہا کہ غاصب افواج کے 70 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کیا۔
یہ بھی پڑھیں : اقوام متحدہ اسرائیل کو غزہ، لبنان اور شام میں اپنی جارحیت ختم کرنے پر مجبور کرے، ایروانی
حزب اللہ کے آپریشن روم نے کہا کہ دشمن کی فوج جنوبی لبنان کے اگلے کنارے کے کسی بھی دیہات پر قبضہ کرنے میں ناکام رہی۔
بیان کے مطابق”حزب اللہ نے سرحد کے پانچ محوروں پر قابض افواج کا مقابلہ کیا پارٹی کے مجاھدین نے قابض افسران اور فوجیوں کی صفوں میں 70 اسرائیلیوں کی ہلاکت اور 600 سے زیادہ زخمیوں کا سبب بنے”۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ نے 28 مرکاوا ٹینک، 4 فوجی بلڈوزر، ایک بکتر بند گاڑی اور ایک فوجی کیریئر کو تباہ کر دیا۔
اس نے تین ہرمیس 450 ڈرون اور ایک اور ہرمیس 900 ڈرون کو گرانے کی بھی دعویٰ کیا۔
دریں اثنا قابض اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ لبنان کے مختلف علاقوں پر حملوں کے دوران گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لبنان میں اس جے 22 فوجی زخمی ہوئے۔