مشرق وسطی

ایران کے ساتھ مشترکہ بحری مشقیں کرنا چاہتے ہیں، سعودی عرب

شیعہ نیوز: سعودی عرب نے ایران کے ساتھ مشترکہ بحری مشقوں کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے بحیرہ احمر میں ایرانی بحریہ کے ساتھ مشترکہ بحری مشقوں کی خواہش ظاہر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان اور ایران کے درمیان بحری تعاون کے فروغ پر زور

ایرانی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل شہرام ایرانی نے کہا کہ تہران اور ریاض نے ایک دوسرے کو بندرگاہوں کے دورے کی دعوت دی ہے۔ دونوں ممالک دوسرے ممالک کی طرح دو طرفہ مشقوں میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں دونوں ممالک کے درمیان رابطے جاری ہیں۔ مختلف سطح کے وفود کے تبادلے سے اس میں مزید پیشرفت کی امید ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button