مشرق وسطی

شجره طیبه مقاومت کو کامیابیوں کیساتھ پھلنے پھولنے سے کوئی نہیں سکتا، پزیشکیان

شیعہ نیوز: اسلامی جموہریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان نے حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ سید صفی الدین ہاشم کی شہادت پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ صیہونی دشمن یہ سمجھتے ہیں کہ قائدین کو بزدلانہ طریقے سے شہید کر کے وہ حزب اللہ کی قیادت میں خلا ایجاد کر لیں گے، ایسا نہیں ہے، الحمداللہ شجره طیبه مقاومت کو دائمی زندگی اور کامیابیوں کے سفر میں مسلسل آگے بڑھتے رہنے سے کوئی طاقت روک نہیں سکتی۔ انہوں نے اپنے پیغام میں رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای، مظلوم و مقتدر ملت فلسطین و لبنان، صیہونیوں کیخلاف برسرپیکار مجاہدین اور شہید کے خاندان کی خدمت میں تعزیت پیش کی ہے۔

اس عظیم الشان مجاہد نے عاشورا کے مکتب جہاد و شہادت سے الہام لیتے ہوئے اپنی پوری زندگی بہادری کے ساتھ فلسطین اور لبنان کے مظلوموں کے دفاع اور مزاحمتی محاذ کو مضبوط کرنے کے لیے وقف کردی اور شاندار کارنامے انجام دیے، انہوں نے اسلام کی راہ میں مزاحمت اور ظلم و جبر کیخلاف مقاومت کے ذریعے ہمیشہ روشن رہنے والا راستہ متعین کیا ہے۔

پیام کا متن
«بسم ‌الله الرحمن الرحیم
وَالَّذِینَ هَاجَرُوا فِی سَبِیل‌اللَّهِ ثُمَّ قُتِلُوا أَوْ مَاتُوا لَیرْزُقَنَّهُمُ اللَّهُ رِزْقًا
عالم دین، انتھک مجاہد، لبنان میں حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ جناب سید ہاشم صفی الدین کی شہادت اگرچہ محور مقاومت، لبنانی عوام اور دنیا کے تمام آزاد لوگوں کے لیے بہت بڑا نقصان ہے لیکن اس سے یقینی طور پر صیہونی قبضے کے خلاف مزاحمت اور مجاہدت کے ایک نئے باب کا آغاز ہوگا۔

اس عظیم الشان مجاہد نے عاشورا کے مکتب جہاد و شہادت سے الہام لیتے ہوئے اپنی پوری زندگی بہادری کے ساتھ فلسطین اور لبنان کے مظلوموں کے دفاع اور مزاحمتی محاذ کو مضبوط کرنے کے لیے وقف کردی اور شاندار کارنامے انجام دیے، انہوں نے اسلام کی راہ میں مزاحمت اور ظلم و جبر کیخلاف مقاومت کے ذریعے ہمیشہ روشن رہنے والا راستہ متعین کیا ہے جو مشعل راہ ثابت ہوگا۔

صیہونی دشمن نے حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل شہید سید حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد صہیونی دشمن نے اس عظیم مجاہد کے بزدلانہ قتل سے اس تحریک کی قیادت اور سمت میں شدید خلل ڈالنے کی کوشش کی، الحمداللہ شجره طیبه مقاومت کو دائمی زندگی اور کامیابیوں کے سفر میں مسلسل آگے بڑھتے رہنے سے کوئی طاقت روک نہیں سکتی، شہدا کا خون اس حرکت اور نہضت کے دوام کا باعث بنے گا۔ آج ہم دیکھتے ہیں کہ حزب اللہ پہلے سے زیادہ مضبوط اور طاقتور ہے اور اپنے اہداف کو زیادہ قوت کے ساتھ آگے بڑھا رہی ہے اور قابض ظالموں کے جسم پر شدید ضربیں لگا رہی ہے۔

بلاشبہ جب تک فلسطین اور لبنان کے مظلوم عوام کے خلاف ظلم اور غاصبانہ قبضہ جاری رہے گا، صیہونی جارحین اور ان کے حامیوں کے خلاف مزاحمت اور جہاد روز بروز مضبوط ہوتا جائے گا۔

مسعود پزیشکیان
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر”

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button