پاکستانی شیعہ خبریں

سید ہاشم صفی الدین کی شہادت پر انجمن امامیہ بلتستان کا اظہار تعزیت

شیعہ نیوز: انجمن امامیہ بلتستان کی جانب سے شہید سید ہاشم صفی الدین کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین، حجۃ الاسلام والمسلمين سید ہاشم صفی الدین اور شہید یحییٰ سنوار اپنی شہادت سے شہداء کے لافانی کارواں میں شامل ہو گئے۔ انجمن امامیہ بلتستان سید صفی الدین اور شہید یحییٰ سنوار کی المناک شہادت پر قطب عالم امکان حضرت امام زمانہ علیہ السلام، رہبر کبیر حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای، مرجع جہان تشیع حضرت آیت اللہ سیستانی اور دیگر مراجع و علماء و مجاہدین اسلام کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتی ہے۔ پروردگار شہدائے راہ حق کو شہدائے کربلا کے ساتھ محشور فرمائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button