پاکستانی شیعہ خبریں

گلگت، ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام شہداء راہ قدس کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین سکوار یونٹ ضلع گلگت کے زیر اہتمام مسجد ابوطالب سکوار میں شھداء راہ قدس و مقاومت سید حسن نصر اللہ، اسماعیل ھنیہ، یحیی سنوار و دیگر شھداء قدس کی مناسبت سے ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد ہوا۔ تعزیتی ریفرنس سے صوبائی نائب صدر شیخ اصغر طاہری، صوبائی ترجمان حاجی غلام عباس اور ضلعی صدر عارف قنبری نے قضیہ فلسطین و مقاومتی بلاک کی عظیم جدوجہد و قربانیوں پر سیر حاصل گفتگو کی۔ کانفرنس میں ضلعی کابینہ کے عہدہداران شیخ اصغر شمسی، شیخ میرباز علی اور امجد علی سمیت یونٹ برادران و مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button