مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں
تازہ اسرائیلی حملوں میں مزید 55 فلسطینی شہید، 132 زخمی
شیعہ نیوز: اسرائیلی حملوں میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 55 فلسطینی شہید جبکہ 132 زخمی ہوگئے۔ فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق گذشتہ سال 7 اکتوبر سے غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 42 ہزار 847 فلسطینی شہید ہوچُکے ہیں۔ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 1 لاکھ 544 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حملے میں 4 بچوں سمیت مزید 16 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ 32 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدہ صورتِ حال کے پیشِ نظر یونان کی قومی ایئر لائن نے 2025ء کے آغاز تک اسرائیل کے لیے تمام پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔