مشرق وسطی

لبنان، صہیونی فوج کا صحافیوں پر حملہ، تین شہید متعدد زخمی

شیعہ نیوز : صہیونی فوج نے جنوبی لبنان میں صحافیوں کی اقامت گاہ پر حملہ کرکے تین کو شہید اور متعدد کو زخمی کردیا ہے۔

الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی فوج کے جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان میں صحافیوں کی اقامت گاہ کو نشانہ بنایا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق جنوبی لبنان کے علاقے حاصبیا میں صہیونی فضائیہ نے اس ہوٹل پر حملہ کیا جہاں صحافی مقیم تھے جس کے نتیجے میں کئی صحافی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔؛

یہ بھی پڑھیں : جنگ ختم ہوئے بغیر ایک بھی صیہونی قیدی رہا نہیں ہوگا: حماس کے سینیئر رہنما اسامہ حمدان

ہسپتال ذرائع نے اب تک تین صحافیوں کی شہادت اور متعدد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت نازک بتائی جارہی ہے جس سے شہادتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

شہید اور زخمی ہونے والوں میں رپورٹرز، کیمرہ مین اور ان کے معاونین شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button