تہران ویسے کا ویسا ہنستا بستا ہے، اسرائیلی مائیکرو برڈز کچھ نہ بگاڑ سکے
شیعہ نیوز: اسرائیلی ائیر فورس، وزیر جنگ، اسرائیلی آرمی اور وزیراعظم نتن یاہو کے دفتر سے ایران کیخلاف بہت بڑی کاروائی کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ اس میں یہ بھی کہا گیا کہ تہران میں امام خمینی ائیرپورٹ اور سپاہ پاسدارن کے ایک مرکز سمیت حساس مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ صیہونی حکومت کے یہ سارے دعوے سراسر جھوٹ اور مقبوضہ فلسطین میں لا بسائے گئے یہودیوں کو احساس تحفظ دلانے کے لئے ہیں۔ تہران کے باسیوں کا کہنا ہے کہ آج صبح سویرے ہم نے مختلف دھماکوں کی آوازیں سنی ہیں، اور مائیکرو آئی برڈز کی پروازیں بھی محسوس کی ہیں لیکن کسی میزائل یا ڈرون کے گرنے اور اس کی وجہ سے نقصان کا مشاہدہ نہیں کیا۔ تہران سمیت پورے ایران میں تعلیمی ادارے، ٹرانسپورٹ، ائیر پورٹس اور کاروبار معمول کے مطابق ہے۔ یہ رواں دواں زندگی ظاہر کرتی ہے کہ ایران کی اسرائیل کیخلاف فلسطین کے حق میں اپنی پوزیشن پہلے سے بہتر ہے۔