مشرق وسطی

ایران پر صہیونی جارحیت کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، عمان

شیعہ نیوز: عمان نے صہیونی حکومت کی جانب سے ایران کے خلاف جارحیت کی بھرپور مذمت کی ہے۔

المیادین نے کہا ہے کہ علی الصبح صہیونی حکومت کی جانب سے ایران کے مختلف مقامات پر شرارت کی کوششوں کے بعد دنیا میں صہیونی اقدام کی شدید مذمت کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : تہران ویسے کا ویسا ہنستا بستا ہے، اسرائیلی مائیکرو برڈز کچھ نہ بگاڑ سکے

عمان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت بین الاقوامی قوانین اور ایرانی حاکمیت کی خلاف ورزی ہے۔

بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ صہیونی حکومت کے اس اقدام سے خطے میں جاری کشیدگی کو کم کرنے کی کوششوں کو دھچکہ لگا ہے۔

عمان نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ صہیونی حکومت کی جانب سے ہمسایہ ممالک کے خلاف تجاوزارت کو روکنے عملی اقدام کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button