دنیا

اسرائیل نے ایران سے جواب نہ دینے کی درخواست کر دی، خبر رساں ایجنسی کا انکشاف

شیعہ نیوز: اسلامی جمہوریہ ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی صدا و سیما نے خبر دی ہے کہ ایکزیوس ویب سائٹ نے تین باخبر ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ ہفتے کے روز حملے سے قبل صیہونی رجیم نے ایران سے کہا کہ وہ صیہونی رجیم کے حملوں کا جواب نہ دے۔ ان ذرائع نے کہا کہ صیہونی رجیم کا پیغام دراصل اس رجیم کی طرف سے اسرائیل اور اسلامی جمہوریہ کے درمیان حملوں کے تبادلے کو محدود کرنے اور وسیع کشیدگی کو روکنے کی کوشش تھی۔ اس رپورٹ کے مطابق صیہونی رجیم کا پیغام کئی تیسرے فریقوں کے ذریعے ایران تک پہنچایا گیا۔ اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے اس خبر پر تبصرہ کرنے کے لیے Axios کی درخواست کا کوئی جواب نہیں دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button