حزب اللہ کی کریات شمونہ بستی کو فوری طور پر خالی کرنے کی وارننگ
شیعہ نیوز: آج صبح لبنان میں اسلامی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے شمالی مقبوضہ فلسطین کی دوسری بستیوں کی طرح "کریات شمونہ” بستی میں آباد کاروں کو فوری طور پر بستی خالی کرنے کی وارننگ جاری کی ہے۔
حزب اللہ نے "انسٹاگرام” پلیٹ فارم پر اپنے آفیشل پیج پرشائع ایک بیان پیر پوسٹ کردہ ایک نوٹس نما بیان میں کہا گیا ہے کہ: "کریات شمونہ بستی میں رہنے والے فوری طور پر خالی کر دیں”۔
یہ بھی پڑھیں : بے غیرتی اور ذلالت کی انتہا،تکفیری وہابی مولویوں کا جنسی زیادتی کے بعد معصوم بچوں سے قرآن پاک پر حلف
حزب اللہ نے شمالی مقبوضہ فلسطین کی متعدد بستیوں کے مکینوں کو انتباہ جاری کیا ہے کہ وہ انہیں خالی کر دیں۔
حزب اللہ نے اسلامی مزاحمت کے ملٹری میڈیا کی طرف سے شائع کردہ ایک ویڈیو کلپ میں متعدد بستیوں کو انخلاء کے احکامات جاری کیے اور ان کے مکینوں سے انخلا کا مطالبہ کیا۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز حزب اللہ نے اسرائیل کی پچیس یہودی بستیوں کو فوری طور پرخالی کرن کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان بستیوں پر میزائل حملے کیے جانےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔