ایران اسرائیل کو جواب نہ دے، واشنگٹن کا تہران سے مطالبہ
شیعہ نیوز: غیر قانونی و بچوں کی قاتل سفاک صیہونی رژیم کے کھلے جنگی جرائم کو حاصل امریکہ و مغرب کی اندھی حمایت کے تسلسل میں امریکی وزیر خارجہ جنرل لائیڈ آسٹن نے اب اسلامی جمہوریہ ایران سے درخواست کی ہے کہ وہ غاصب اسرائیلی رژیم کو جواب نہ دے۔ امریکی وزارت دفاع کے مطابق گذشتہ شب ایران کے خلاف غاصب صیہونی رژیم کے وسیع ہوائی حملے کے بعد تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کے لئے امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے غاصب صیہونی وزیر جنگ یوایو گیلنٹ کے ساتھ دو مرتبہ ٹیلیفون پر گفتگو کی، جس کے بعد امریکی وزیر دفاع نے تہران سے مطالبہ کیا ہے کہ ایران اسرائیلی حملے کا جواب نہ دے۔
رپورٹ کے مطابق ایران کے خلاف غاصب صیہونی رژیم کے جارحانہ حملے کے بعد صیہونی وزیر جنگ کے ساتھ اپنی پہلی ٹیلیفونک گفتگو میں پینٹاگون کے سربراہ نے اسرائیلی سلامتی پر مبنی امریکہ کے "فولادی عزم” اور اسرائیل کے "دفاع کے حق” پر زور دیا۔ پینٹاگون کے مطابق یوایو گیلنٹ کے ساتھ اپنی دوسری ٹیلیفونک گفتگو میں لائیڈ آسٹن نے ایرانی فوجی اہداف پر اسرائیل کے "پن پوائنٹ حملوں” پر تبادلہ خیال کیا۔ اپنی گفتگو میں امریکی وزیر دفاع نے مقبوضہ فلسطینی سرزمین پر امریکہ کے "تھاد دفاعی نظام کی حالیہ تنصیب کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اسرائیل کی "سلامتی” اور "دفاع کے حق” کے لئے امریکہ کے "فولادی عزم” پر ایک بار پھر زور دیا۔
امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ امریکہ پورے خطے میں اپنی افواج، تنصیبات و شراکت داروں کے دفاع کے لئے پوری طرح سے تیار اور کسی بھی ایسے فریق کو روکنے کے لئے پرعزم ہے، جو خطے میں کشیدگی یا تنازعات کے پھیلاؤ سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہو۔ لائیڈ آسٹن نے کہا کہ ایران کو غلطی نہیں کرنی چاہیئے اور وہ اسرائیل کے حملوں کا جواب نہ دے اور یہ (اسرائیلی حملہ) اس "چکر” کا خاتمہ ہونا چاہیئے