مشرق وسطی

تفتان دہشت گردی میں ملوث جیش الظلم کے ٹھکانے پر ڈرون حملہ، 3 دہشت گرد ہلاک

شیعہ نیوز: اسلامی جمہوریہ ایران کی مخصوص پولیس فراجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ تفتان میں 10 پولیس اہلکاروں کی شہادت کے واقعہ کے بعد 24 گھنٹے سے بھی کم عرصے میں انسداد دہشت گردی یونٹس نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ساتھ مشترکہ آپریشن کر کے کم از کم 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے، جس کے بعد دہشت گردوں کے ٹھکانے پر ڈرون حملہ بھی کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ہونیوالے دہشت گرد سے پوچھ گچھ جاری ہے، مزید انکشاف کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی اور افغانی سرحد پر واقع ایران کے صوبے سیستان بلوچستان میں اسرائیل،امریکہ اور عرب ممالک کی سرپرستی میں جند اللہ نامی گروہ کے بعد جیش الظلم نامی دہشت گرد صیہونی رجیم کے ایما پر سرگرم ہیں۔ یاد رہے کہ جس وقت ہفتے کے دن علی الصبح اسرائیلی ائیر فورس نے ایران میں مختلف مقامات پر مائیکرو برڈز سمیت مختلف طریقوں سے حملہ کیا اسی دن صوبہ سیستان بلوچستان میں جیش الظلم کی جانب سے پیٹرولنگ پولیس کو نشانہ بنایا گیا۔ اس سے قبل جس دن اسرائیل نے دمشق میں ایرانی سفارتخانے کو نشانہ بنایا انہیں دنوں میں چاہہار سمیت مختلف علاقوں میں جیش الظلم نے کاروائی کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button