پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پاراچنار، عجب تماشہ ہوا اسلام کی تقدیر کے ساتھ۔۔ تکفیریوں کے ہاتھوں لوٹا گیا آٹا نعرہ تکبیر کے ساتھ

شیعہ نیوز: پاراچنار، عجب تماشہ ہوا اسلام کی تقدیر کے ساتھ۔۔ تکفیریوں کے ہاتھوں لوٹا گیا آٹا نعرہ تکبیر کے ساتھ، تفصیلات کے مطابق ضلع کرم پاراچنار کے محصورعوام کے لیئے جانے والے آٹے کے ٹرکوں کو کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے مقامی دہشت گردوں نے لوٹ لیا۔

ذرائع کے مطابق گذشتہ 16 روز سےسڑکوں اور شاہراہوں کے بندش کے سبب ضلع کرم تحصیل پاراچنار میں محصور شیعیان حیدر کرارؑ کیلئے جانے والے آٹے سے لدے ٹرکوں کو نام نہاد مسلمانوں نے نماز مغرب باجماعت ادا کرنے کے بعدنعرہ تکبیر اللہ اکبر کیساتھ لوٹ لیا اور اس موقع پر امام مسجد ٹرک سے گر کر زخمی بھی ہوا۔

ذرائع کے مطابق پانچ ٹرکوں پر مشتمل کانوائی چھپری چیک پوسٹ سے صبح سات بجے روانہ ہوا، چار خیل کی قریب پہنچتے ہی آٹا سے بھری ایک گاڑی خراب ہوگئی، مقامی ایس ایچ او عادل خان کی غفلت کی وجہ سے گاؤں چار خیل موندری اور بگن کے شرپسندوں نے آٹے سے بھری گاڑی کو لوٹ لیا۔

یاد رھے یہ آٹے کے ٹرک کانوائی کے ذریعے پارہ چنار جارہے تھے جہاں کے عوام تکفیری دہشت گردوں کے محاصرے میں گذشتہ دوہفتوں سے شدیدمشکلات ، پیٹرول، اشیائے خوردنوش کے بحران کا شکار ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button