دنیا

صیہونی قیدیوں کے اہل خانہ کی نیتن یاہو کی تقریر کے دوران شدید نعرے بازی

شیعہ نیوز : غزہ کی مزاحمت کی قید میں موجود صہیونیوں کے اہل خانہ نے وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے نعرے لگائے۔

شہاب نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کے اقدامات اور ناکامیوں پر مشتعل آباد کاروں کی جانب سے طویل عرصے سے احتجاج کیا جارہا ہے۔

ان مظاہروں کی تازہ لہر میں غزہ کی فلسطینی مزاحمت کی قید میں موجود صہیونیوں کے خاندانوں نے نیتن یاہو کو جنگ بندی اور قیدیوں کے تبالے کے لئے دستخط نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

یہ بھی پڑھیں : طلباءوطالبات پاکستان کی نظریاتی اساس کی جغرافیائی اساس اور بنیادوں کی طرحفاظت اور دفاع کو یقینی بنائیں، سید ناصرشیرازی

مشتعل مظاہرین نے نیتن یاہو کی تقریر کے دوران ان کے خلاف "شیم شیم” کے نعرے لگاتے ہوئے جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ غزہ اور لبنان کے خلاف جاری جنگ میں صیہونی رجیم کی فوجی ناکامی کے باعث مقبوضہ علاقوں میں وزیراعظم نیتن یاہو اور ان کی کابینہ کے خلاف تنقید کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے۔

نیتن یاہو کے مخالفین ان پر الزام لگاتے ہیں کہ وہ اپنے خلاف قانونی مقدمات کی سماعت سے بچنے کے لیے اقتدار میں رہنے کے لیے تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں۔

اس کے علاوہ صیہونی قیدیوں کے اہل خانہ چاہتے ہیں کہ صیہونی حکومت وقت ضائع کیے بغیر فلسطینی مزاحمت کے ساتھ معاہدہ کرکے قیدیوں کو رہائی دلوائے اور غزہ کی پٹی پر بے جا حملے بند کرے تاکہ غزہ میں موجود صیہونی قیدی محفوظ رہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button