مشرق وسطی

ایران کے خلاف جارحیت کے لئے عراقی فضائی حدود استعمال کرنے پر بغداد کا سخت رد عمل

شیعہ نیوز: عراقی حکومت کے ترجمان نے اقوام متحدہ کے نام اپنے احتجاجی نوٹ میں ایران کے خلاف جارحیت کے لئے صیہونی حکومت کی جانب سے عراقی فضائی حدود کے استعمال کی مذمت کی ہے۔

عراق کی حکومت کے ترجمان باسم العوادی نے پیر کو کہا ہے کہ عراق نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کو باقاعدہ ایک احتجاجی نوٹ ارسال کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : شہدائے غزہ کی تعداد 43 ہزار سے تجاوز کرگئی

عراقی حکومت کے ترجمان نے اس احتجاجی نوٹ میں صیہونی حکومت کی جانب سے عراقی فضائی حدود کی کھلی خلاف ورزی کی مذمت کی ہے۔

العوادی نے اپنے احتجاجی نوٹ میں کہا ہے کہ بغداد اپنے اقتدار اعلی ، خودمختاری اور ارضی سالمیت کے تقدس پر تاکید کرتا ہے اور ان خلاف ورزیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے مختلف سطح پر کوشش کرے گا تاکہ کسی بھی ملک بالخصوص پڑوسی ممالک کے خلاف اس کی زمین یا فضائی حدود استعمال نہ کی جا سکے کیونکہ عراق محترمانہ تعلقات اور مشترکہ مفادات کا حامل ہے۔

عراق کے وزیر اعظم محمد الشیاع السودانی نے بھی اس سلسلے میں وزارت خارجہ کو حکم دیا ہے کہ وہ امریکہ کے ساتھ عراق کے اقتدار اعلی اور سیکورٹی معاہدے کے تناظر میں اس خلاف ورزی کے حوالے سے واشنگٹن کے ساتھ رابطہ کرے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button