اہم پاکستانی خبریں

عراق میں 50 ہزار غیر قانونی مقیم پاکستانیوں کا انکشاف

شیعہ نیوز: عراق میں زیارتوں کی آڑ میں 50 ہزار سے زائد پاکستانیوں کی غیر قانونی طور پر موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ عراق میں پاکستانی سفارتخانے نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اے کو ذمہ دار انسانی سمگلرز کیخلاف کارروائی کیلئے خط لکھ دیا۔ پاکستانی خبر رساں ادارے ’’این این آئی‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ملوث ایجنٹس کے حوالے سے ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز نے گوجرانوالہ اور اسلام آباد زونز کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔ جعلی عراقی پاسپورٹس کیساتھ مقیم مرد و خواتین مبینہ طور پر گداگری، چوری، قتل، منشیات سمگلنگ اور دہشتگردی میں ملوث پائے گئے۔ پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے ایف آئی اے کو بھجوائے گئے خط میں زائرین کو دو پاسپورٹس کیساتھ عراق بھجنے والے مختلف ایجنٹس کے نام بھی شامل ہیں۔

خط کے مطابق عراق پہنچنے کے بعد زائرین کی اکثریت ایک پاسپورٹ ضائع کر دیتی ہے، اور دوسرے پاسپورٹ سے وہاں غیر قانونی مقیم رہتی ہے، کسی پوچھ گچھ کی صورت میں دوسرا پاسپورٹ دکھا دیا جاتا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے گوجرانوالہ میں زائرین کو عراق بھجوانے والے ٹریول ایجنٹس اور قافلہ سالاروں کی نگرانی شروع کر دی ہے، اور تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ کون کون اس گھناونے دھندے میں ملوث ہے، ٹھوس ثبوت ملنے کے بعد ذمہ داروں کیخلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button