صیہونی حکومت کی انروا پر پابندی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، 16 ممالک کا مشترکہ بیانیہ
شیعہ نیوز: 16 ممالک کے گروپ نے اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزینوں (انروا) کی حمایت کی اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک مشترکہ بیان پیش کیا اور کہا کہ اسرائیل واضح طور پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔
یہ بیان الجزائر، بیلجیئم، برازیل، گویان، انڈونیشیا، آئرلینڈ، اردن، کویت، لکسمبرگ، ناروے، پرتقال، قطر، سلووینیا، جنوبی افریقہ، اسپین اور فلسطینی اتھارٹی نے "مشترکہ عزم” نامی گروپ کے بنیادی ارکان کے طور پر جمع کرایا۔
یہ بھی پڑھیں : شیخ نعیم قاسم کے انتخاب پر حماس اور اسلامی جہاد کا مبارکبادی پیغام
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم UNRWA کے خلاف اسرائیل کے اقدامات بشمول اسرائیلی پارلیمنٹ کے پاس کردہ قوانین کی مذمت کرتے ہیں اور اس کارروائی سے غزہ میں امدادی آپریشن، جو UNRWA کے بنیادی ڈھانچے پر انحصار کرتا ہے، کے مکمل خاتمے کا خطرہ ہے۔