پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

مجلس وحدت مسلمین کا بلوچستان نیشنل پارٹی کی شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین بلوچستان نے بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل و دیگر رہنماؤں کے خلاف جعلی مقدمات اور سابق رکن اسمبلی اختر حسین لانگو کی گرفتاری کے خلاف بلوچستان نیشنل پارٹی کی کال پر صوبے بھر میں 30 اکتوبر کو شٹر ڈاؤن اور 2 نومبر کو پہیہ جام ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔ اپنے مشترکہ بیان میں مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنماؤں علامہ علی حسنین حسینی اور علامہ ولایت حسین جعفری نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ناقص پالیسیوں پر تنقید کرنے والی جماعتوں کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ حکمران بخوبی جانتے ہیں کہ بی این پی رہنماؤں نے کوئی غیر قانونی فعل سرانجام نہیں دیا ہے، تاہم جمہوری دور میں آمرانہ رویہ اختیار کرکے جمہوریت کی ساکھ کو کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے رہنماؤں نے کہا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان اپنی سیاسی و آئینی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔ آئین کی بحالی ہی ملک کے مسائل کا حل اور ملک و قوم کے بہتر مستقبل کا راستہ ہے۔ انکا کہنا تھا کہ حکومت اپنی مخالف جماعتوں کے رہنماؤں اور اراکین اسمبلی پر دباؤ ڈالنے اور طاقت کا غلط استعمال کرتے ہوئے سیاسی کارکنوں اور قائدین کو نشانہ بنانے کا سلسلہ بند کرے۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان صوبے بھر میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے تیس اکتوبر کو ہونے والے شٹر ڈاؤن ہڑتال اور دو نومبر کو پہیہ جام ہڑتال کی حمایت کرتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button