ایرانی وزیر خارجہ کا شیخ نعیم قاسم کے نام خط
شیعہ نیوز: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی” نے حجت الاسلام و المسلمین "شیخ نعیم قاسم” کے نام ایک خط لکھا۔ جس میں ایرانی وزیرخارجہ نے انہیں لبنان کی مقاومتی تحریک "حزب الله” کا سربراہ منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔ اس خط کا متن درج ذیل ہے۔
بسم الله الرحمن الرحيم
عزیز مجاهد اور بھائی جناب حجت الاسلام و المسلمین شیخ نعیم قاسم
سیکرٹری جنرل حزبالله لبنان
السلام علیکم
حزب الله کی کونسل کے ذریعے شہید سید حسن نصر الله رحمت الله علیه کے جانشین اور لبنان کی مقاومت اسلامی کے سربراہ کے طور پر آپ کے قابل قدر انتخاب پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ بلاشبہ اس انتخاب نے صیہونی رژیم کے مقابلے میں لبنان کی مقاومت اسلامی کی حیات مبارکہ میں نئے دور کا اضافہ کیا ہے۔ آپ کی سربراہی میں لبنانی استقامت کا شجرہ طیبہ مزید پروان چڑھے گا۔ مجھے پختہ یقین ہے کہ حضرت حق کی مدد اور اگلے محاذوں پر لبنان نوجوانوں کی ہمت و جہاد سے دہشت گردی و شیطان کے مرکز کے خلاف جنگ میں حتمی فتح نصیب ہو گی۔ عنقریب ہمارے دوست و دشمن اس بات کو مان لیں گے کہ مقاومت زندہ ہے اور رہے گی۔ استقامتی محاذ کے سربراہوں کا پاک لہو آج اور مستقبل میں نوجوانوں کے لئے مشعل راہ ہو گا۔ ہم خداوند متعال سے آپ کی سلامتی و کامیابی، عظیم امت اسلامی بالخصوص لبنان کی قابل فخر عوام کی فتح و نصرت کے متمنی ہیں۔
سیدعباس عراقچی
وزیر امور خارجہ
اسلامی جمهوریہ ایران