دنیا

انروا پر پابندی؛ صیہونی حکومت کو وارننگ، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل

شیعہ نیوز: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ اور مقبوضہ علاقوں میں ریلیف اینڈ ورک ایجنسی آنروا کی سرگرمیاں بند کرنے کے خلاف خبردار کیا ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بیان میں آنروا کی سرگرمیوں کو ختم یا کم کرنے کی کسی بھی کوشش کے خلاف سختی سے خبردار کیا گیا ہے۔ سلامتی کونسل نے اس بات پر زور دیا کہ ایسی کوئی تنظیم یا ادارہ نہیں ہے جو آنروا کے متبادل کے طور پر فلسطینیوں کی خدمت کر سکے۔

یہ بھی پڑھیں : ہم نے آیت اللہ خامنہ ای کو اپنا قائد، رہبر و امام تسلیم کرکے بیعت رضوان کی ہے،رہنما جماعت اسلامی ڈاکٹر معراج الہدیٰ

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے صیہونی حکومت کی پارلیمنٹ کے توسط سے آنروا کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس غاصب حکومت پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کے اس ادارے کے حوالے سے اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرے۔

اس بیان میں فریقین سے کہا گیا ہے کہ وہ غزہ میں شہریوں کے داخلے اور امداد رسائی کو آسان بنانے کے لیے ضروری اقدامات کریں۔

واضح رہے کہ صیہونی پارلیمنٹ کنیسٹ نے حال ہی میں مقبوضہ علاقوں میں آنروا کی سرگرمیوں کو روکنے کے لئے نئے قانون کی منظوری دی ہے، جس پر غاصب صیہونی حکومت کے خلاف عالمی ردعمل میں اضافہ ہوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button