عرب لیگ کا انروا پر اسرائیلی پابندی کا جائزہ لینے کے لئے ہنگامی اجلاس
شیعہ نیوز: عرب لیگ غزہ میں اسرائیلی حکومت کی UNRWA کی سرگرمیوں پر پابندی کا جائزہ لینے کے لیے ایک ہنگامی اجلاس منعقد کرے گی۔
العربی ٹی وی چینل نے بتایا ہے کہ اردن کی جانب سے عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس منعقد کرنے کی درخواست کے بعد لیگ نے اعلان کیا ہے کہ وہ صیہونی کنیسیٹ کی غزہ میں UNRWA کی سرگرمیوں پر پابندی کا جائزہ لینے کے لیے مستقل نمائندوں کی سطح پر ہنگامی اجلاس منعقد کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں : پاراچنار، گزشتہ سے پیوستہ، ماضی اور حال
یہ اجلاس مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں یمن کی خود ساختہ حکومت کی صدارت میں منعقد ہوگا۔
واضح رہے کہ صیہونی کنیسیٹ نے حال ہی میں مقبوضہ علاقوں میں اقوام متحدہ کے فلسطینی پناہ گزینوں کے ادارے ریلیف اینڈ ورک ایجنسی (UNRWA) کی سرگرمیوں پر پابندی کے قانون کی منظوری کے حق میں ووٹ دیا تھا، جس پر اقوام متحدہ سمیت عالمی سطح پر صیہونی حکومت کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔