مشرق وسطی

تل ابیب میں حریدی فرقے کا احتجاج، صہیونی پولیس کے ساتھ تصادم، متعدد گرفتار

شیعہ نیوز : صہیونی پولیس نے تل ابیب میں حریدی فرقے کے احتجاجی مظاہرین پر حملہ کرکے متعدد کو گرفتار کیا ہے۔
اناتولی کے حوالے سے کہا ہے کہ تل ابیب میں یہودی فرقے حریدی کے پیروکاروں نے نتن یاہو کابینہ کے فیصلوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرین صہیونی فوج میں خدمات انجام دینے کی مخالفت میں احتجاج کررہے تھے۔ مظاہرین نعرے لگا رہے تھے کہ "مر جائیں گے لیکن فوجی ٹریننگ کے لئے نہیں جائیں گے”
احتجاجی مظاہرہ اس وقت پر تشدد رخ اختیار کرگیا جب صہیونی پولیس نے مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال کرتے ہوئے منتشر کرنے کی کوشش کی۔
پولیس کے نامناسب رویے پر مظاہرین نے پولیس کو "نازی” کہا۔ اس موقع پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان تصادم ہوا اور پولیس نے متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔
یاد رہے کہ شمالی اور جنوبی سرحدوں پر مقاومت کے ساتھ جھڑپوں کی وجہ سے صہیونی فوج کو افرادی قوت کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ اس وقت اسرائیل میں 10 لاکھ حریدی فرقے کے ماننے رہتے ہیں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button