مشرق وسطی

ایران کو اپنی قومی سلامتی کے دفاع کا حق حاصل ہے، چین

شیعہ نیوز :چین کی وزارت خارجہ کے جاری کردہ ایک بیان میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ بیجنگ ایران کے قومی سلامتی کے دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے۔

الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ چین کی وزارت خارجہ نے آج ایک بیان جاری کرکے اس بات پر زور دیا ہے کہ بیجنگ اسلامی جمہوریہ ایران کے اپنی قومی سلامتی کے دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے۔

اس سے قبل چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان "لن جیان” نے گذشتہ ہفتے ایران کے خلاف صیہونی حکومت کے جارحانہ حملے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا تھا کہ چین کسی بھی ملک کی قومی خود مختاری اور سلامتی کی خلاف ورزی کی مخالفت کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ضلعی صدرایم ڈبلیوایم اور تحصیل چیئرمین اُپرکرم آغا مزمل حسین پاراچنار ایئرپورٹ کی بحالی کیلئے سرگرم

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران کے خلاف صیہونی حکومت کے اس مذموم اقدام کے ردعمل میں کہا ہے کہ بیجنگ ممالک کی قومی خودمختاری کی خلاف ورزی کے خلاف ہے۔
اس حوالے سے لن جیان کا کہنا تھا کہ ’’مغربی ایشیا کی موجودہ صورتحال انتہائی کشیدہ ہے لہذا فریقین کو خطے میں سیکیورٹی خطرات کو بڑھانے سے گریز کرنا چاہیے‘‘۔

انہوں نے یہ بھی کہا: بعض واقعات نے ایک بار پھر جنگ بندی اور جنگ کے خاتمے کی عجلت اور ضرورت کو ظاہر کیا ہے۔ عالمی برادری بالخصوص بااثر طاقتیں علاقائی کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button