دنیا

شمالی کوریا کا امریکہ اور جنوبی کوریا پر بہت بڑا الزام عائد

شیعہ نیوز: شمالی کوریا نے امریکہ اور اس کے اتحادی جنوبی کوریا پر اپنے ملک کے خلاف ایٹمی حملہ کرنے کی سازش رچنے کا سنگین الزام عائد کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا کی وزیر خارجہ چوی سون ہوی نے اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے ہوئی ملاقات کے دوران یہ سنگین الزام عائد کیا۔

یہ بھی پڑھیں : لبنان: صیہونی جارحیت میں شہید ہونے والوں کی تعداد 2897 ہوگئی

ماسکو میں ہونے والی اس ملاقات میں شمالی کوریا کی وزیر خارجہ نے خبردار کیا کہ جزیرہ نمائے کوریا کی صورت حال بڑی کشیدہ بنی ہوئی ہے اور وہ کبھی بھی ایک بحرانی شکل اختیار کر سکتی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پیونگ یانگ اپنی ایٹمی صلاحیتوں کو مزید پختہ کرنے اور ممکنہ ایٹمی حملے کا جواب دینے کی تیاری کر رہا ہے۔

شمالی کوریا کی وزیر نے اسی طرح یوکرین کے خلاف محاذ آرائی میں روس کے لئے اپنی حمایت پر زور دیا اور پیشنگوئی کی کہ ماسکو کو اس جنگ میں کامیابی ملے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button