طوفان الاقصی کے آغاز سے اب تک 1802 صیہونیوں کی ہلاکت
شیعہ نیوز: اسرائیل انشورنس آرگنائزیشن نامی ایک صیہونی ادارے نے اعتراف کیا ہے کہ آپریشن طوفان الاقصی سات اکتوبر 2023 سے اب تک 1 ہزار 802 صیہونی ہلاک ہوچکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیل انشورنس آرگنائزیشن نے اعلان کیا ہے کہ آپریشن طوفان الاقصی اور اس کے بعد 902 صیہونی آبادکار اور 900 صیہونی فوجی اور افسران ہلاک ہوچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : 62 فیصد صیہونی یونیورسٹی طلباء اسرائیلی حکومت کے مستقبل سے مایوس ہیں
صیہونیوں کی ہلاکت کے یہ اعداد وشمار ایسی حالت میں جاری ہوئے ہیں کہ جنگ کے آغاز سے اب تک صیہونی فوجیوں اور آباد کاروں کی ہلاکتوں کے اعداد وشمار کے حوالے سے صیہونی حکومت نے سخت ترین سنسر لگا رکھا ہے ۔
غاصب صیہونی فوج بھی اپنے اہلکاروں کا حوصلہ پست ہونے سے بچانے کے لئے استقامتی محاذ کے مجاہدین کے ساتھ لڑائی میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی صحیح تعداد خفیہ رکھتی ہے اور ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد بہت کم کرکے بتاتی ہے۔