اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

جماعت اسلامی پاکستان نے بھی آئینی ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی

شیعہ نیوز: جماعت اسلامی پاکستان نے بھی آئینی ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کالعدم قرار دی جائے۔ قرار دیا جائے کہ چیف جسٹس پاکستان کا تقرر سنیارٹی کے مطابق ہوگا، پارلیمانی کمیٹی کی جانب سے چیف جسٹس کا تقرر کالعدم قرار دیا جائے۔

درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی ہے کہ نئے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل بھی معطل کی جائے، 26ویں آئینی ترمیم بنیادی حقوق کے خلاف ہے، آئینی ترمیم بنیادی آئینی ڈھانچے اور متعدد آئینی شقوں کے بھی خلاف ہے۔ درخواست میں وفاق سمیت چاروں صوبوں کو فریق بنایا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button