غزہ جنگ سے واپسی پر غاصب صہیونی فوجی افسر کی خودکشی
شیعہ نیوز: غاصب صہیونی فوجی افسر نے غزہ جنگ سے واپسی کے بعد خودکشی کرلی۔
ارم نیوز کی رپورٹ کے مطابق غزہ جنگ کی وجہ سے صہیونی فوجیوں میں نفسیاتی بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ جنگ میں شرکت کرنے والے افسران اور اہلکار ذہنی بیماریوں اور ذہنی دباؤ میں مبتلا ہورہے ہیں ۔
صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق جنگ کی وجہ سے فوجیوں میں خودکشی کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : دمشق پر اسرائیل کا حملہ، سیدہ زینب مضافاتی علاقے کو بنایا نشانہ
تازہ ترین واقعے میں ایک صہیونی افسر سانتیاگو واڈیا نے غزہ سے واپسی پر زندگی سے تنگ آ کرخودکشی کرلی ۔
صہیونی ذرائع ابلاغ کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے سینکڑوں صہیونی فوجی نفسیاتی بیماریوں میں مبتلا ہو چکے ہیں۔
صہیونی فوج کے جاری کردہ اعداد وشمار میں کہا گیا ہے کہ غزہ جنگ سے واپس آنے والے ایک تہائی فوجی نفسیاتی اور ذہنی بیماریوں میں مبتلا ہو چکے ہیں۔