حزب اللہ کا زبردست ڈرون حملہ، نیتن یاہو کا دورہ منسوخ
شیعہ نیوز: مقبوضہ فلسطین کی غاصب صیہونی حکومت کے ٹھکانوں پر حزب اللہ لبنان کے ڈرون حملے کے نتیجہ میں انتہا پسند اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو ایک صیہونے علاقے کا اپنا دورہ ملتوی کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔
صیہونی اخبار یدیعوت احارانوت نے لکھا ہے کہ نیتن یاہو کے دورہ المطلہ سے بیس منٹ قبل اس علاقے پر لبنان کی تحریک استقامت نے ڈرون حملہ کیا ۔ انتہا پسند اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اس علاقے کا دورہ کرنے والے تھے جو خوف و ہراس کے نتیجے میں اپنا دورہ منسوخ کرنے پر مجبور ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ میں صدارتی انتخابات، وائٹ ہاؤس کے قریب سخت ترین حفاظتی انتظامات
نیتن یاہو کا یہ دورہ ایسی حالت میں انجام پا رہا تھا کہ اے علاقے کے غاصب صیہونی مقبوضہ شمالی فلسطین پر حزب اللہ لبنان کے جاری حملوں کو ناکام بنانے میں نیتن یاہو حکومت کی ناکامی کی بنا پر شدید برہم ہیں اور ان میں نیتن یاہو کی بے بسی پر غصہ بڑھتا جا رہا ہے۔