صبح سے اب تک صہیونی اہم اہداف پر عراقی مزاحمت کے 6 ڈرون حملے
شیعہ نیوز: عراق کی اسلامی مزاحمت نے فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں اہم اہداف پر 6 ڈرون حملوں کا اعلان کیا ہے۔
مقاومتی میڈیا نے کہا ہے کہ مقاومت اسلامی عراق نے صہیونی بندرگاہ حیفا پر ڈرون طیاروں کی مدد سے حملہ کیا ہے۔
مقاومت اسلامی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی حکومت کے شرارت آمیز اقدامات اور فلسطین اور لبنان پر جارحیت کے جواب میں مقاومت اسلامی عراق نے منگل کو علی الصبح حیفا بندرگاہ پر ڈرون حملہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : النقب جیل میں خارش وبا کی طرح پھیلنے لگی، انسانی حقوق کا انتباہ
عراق کی اسلامی مزاحمت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قابض صیہونی حکومت کے خلاف جنگ اور فلسطین اور غزہ کے عوام کی حمایت اور خواتین، بچوں اور بوڑھوں سمیت عام شہریوں کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کا جواب دینے کے لیے شمالی مقبوضہ علاقوں میں اہم ہدف پر ڈرون حملے کیے ہیں۔
عراقی مزاحمت نے اپنے بیان میں قابض دشمن کے خلاف فوجی کارروائیوں کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
ایک اور بیان میں عراقی مزاحمت نے مقبوضہ علاقوں کے جنوب میں بھی ایک اہم ہدف پر ڈرون حملہ کیا ہے۔