اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

وفاقی کابینہ کی جانب سے حج پالیسی 2025ء کی منظوری

حج پالیسی 2025ء کے تحت خواتین کسی محرم مرد کے بغیر بھی حج کے لیے جا سکیں گی

شیعہ نیوز: وفاقی کابینہ کی جانب سے حج برائے 2025ء کی پالیسی کی تفصیلات سامنے آ گئیں جس کے تحت حج ادا کرنے کے خراجات 10 لاکھ 75 ہزار سے 11 لاکھ 75 ہزار کے درمیان ہوں گے جبکہ قربانی کے اخراجات 55 ہزار روپے حج پیکج کے علاوہ دینا ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق حج پالیسی کے تحت عازمین کو اقساط میں حج اخراجات جمع کرانے کی سہولت بھی مہیا کی جائے گی۔

حج درخواست کے ساتھ 2 لاکھ اور قرعہ اندازی میں نام آنے کی صورت میں 14 دن کے اندر 4 مزید لاکھ روپے جمع کروانا ہوں گے۔ باقی تمام اخراجات یکم سے 10 فروری 2025ء تک ادا کرنے ہوں گے۔ حج پالیسی 2025ء کے تحت خواتین کسی محرم مرد کے بغیر بھی حج کے لیے جا سکیں گی جس کے لیے والد یا شوہر کی طرف سے حلف نامہ جمع کروانا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: شیعیان حیدرکرارؑ کی دیرینہ ودلی آرزو کی تکمیل ، تینوں پاکستانی شیعہ قائدین آپس میں مل بیٹھے

سرکاری حج اسکیم میں 5 ہزار عازمین ڈالر اسکیم کے تحت حج کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ، حج پالیسی کے تحت بیرون ملک سے زرمبادلہ پاکستان بھجوانا اور ویکسینیشن کروانا بھی لازم ہو گا۔ پرائیویٹ اسکیم میں اسپانسرز شپ کے تحت 30 ہزار کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے جبکہ سرکاری اسکیم کے لیے مختصر حج کی اجازت ہو گی جو 20 سے 25 دن تک ہو گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی کابینہ نے وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی سفارش پر حج پالیسی 2025ء کی منظوری دی تھی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد حج درخواستوں کی وصولی کا شیڈول جا ری ہوگا۔ وفاقی کابینہ منظور شدہ ڈرافٹ وزارت مذہبی امور کو بھجوائے گی، وزارت مذہبی امور حج پالیسی 2025 کا باقاعدہ اعلان کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button