اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

دنیا بھر میں کشمیری آج یوم شہدائے جموں منا رہے ہیں

سانحہ جموں میں لاکھوں کشمیری مسلمانوں کو نومبر 1947ء میں پاکستان ہجرت کرتے ہوئے شہید کیا گیا تھا

شیعہ نیوز: کشمیری آج شہدائے جموں کی یاد میں یوم شہدائے جموں منا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مہاراجہ ہری سنگھ اور بھارتی فوج سمیت ہندوتوا قوتوں نے یکجاء ہو کر جموں کے مختلف علاقوں میں لاکھوں کشمیری مسلمانوں کا اس وقت قتل عام کیا تھا جب وہ نومبر 1947ء کے پہلے ہفتے میں پاکستان کی طرف ہجرت کر رہے تھے۔ شہدائے جموں میں ہزاروں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جنہیں انتہائی بے دردی سے قتل کیا گیا تھا۔

یہ بھئ پڑھیں: کشمیری حریت رہنماء یاسین ملک کی بھارتی جیل میں طبیعت ناساز

کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں اور تنظیموں نے سرینگر میں جاری اپنے بیانات میں شہدائے جموں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہدائے جموں نے ایک اپنے وطن کے حصول کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، ان کی بے مثال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا سکتا۔ حریت رہنمائوں اور تنظیموں نے کہا کہ 1947ء میں جموں کے مسلمانوں کی دل دہلا دینے والی نسل کشی دنیا کا سب سے بڑا سانحہ تھا جس میں لاکھوں مسلمان شہید کئے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ان کے مشن کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے اس مقصد کے حصول تک ہم آرام سے نہیں بیٹھیں گے اور اس راہ میں کسی بھی قربانی سے ہرگز گریز نہیں کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button